Friday, March 29, 2024

چار ماہ پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کیسے القابات استعمال کیے، شہباز شریف

چار ماہ پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کیسے القابات استعمال کیے، شہباز شریف
August 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے چار ماہ پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کیسے القابات استعمال کیے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کیخلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہدا کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔