Monday, May 6, 2024

مولا بخش چانڈیو نے بلاول کو ملک کا مستقبل قرار دے دیا

مولا بخش چانڈیو نے بلاول کو ملک کا مستقبل قرار دے دیا
November 12, 2016
حیدرآباد(92نیوز) مولا بخش چانڈیو نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا مستقبل قرار دے دیا ہے کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو حکومت اور چودھری نثار علی خان کے لئے خوف کا نیا نام ہیں ۔ بلاول کو بچہ کہنے پر برا نہیں منایا تواُن کے  چاچا کہنے پر چڑتے کیوں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو وفاقی حکومت اور چودھری نثار علی خان پر خوب برسے کہتے ہیں کہ  بلاول بھٹو وفاقی حکومت اور چودھری نثار کے لئے خوف کا نیا نام  ہیں ۔ پیپلزپارٹی والوں نے بلاول کو بچہ کہنے کا برا نہیں منایا تو بلاول کے چچا کہنے پر چڑتے کیوں ہیں ؟  مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سعیدالزمان صدیقی کو گورنر بنا کر امتحان  میں ڈالا ہے کیا سندھ کے حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ صدیقی صاحب کو گورنر بنایا جاتا ؟  اُنہوں نے چودھری نثار کو وزیراعظم نوازشریف کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ وفاق کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔