Thursday, April 25, 2024

چاند کی رویت سے پہلے قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا چاہئے، مولانا عبدالخبیر آزاد

چاند کی رویت سے پہلے قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا چاہئے، مولانا عبدالخبیر آزاد
March 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت سے پہلے قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہ ماہرین کے مطابق چاند کی پیدائش جمعہ کے دن دوپہر 11 بجے ہو گی، ہفتہ کے روز چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ کوشش ہے ملک میں چاند کی رویت پر کسی قسم کا کوئی تنازع نہ ہو۔

انہوں نے کہا زونل کمیٹیوں کی شہادتوں اور شریعت کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ ملک بھرمیں ہفتہ کے روز مطلع صاف اور شفاف ہو گا۔ ملک کے مختلف حصوں میں چاند دیکھا جا سکے گا۔