Sunday, April 28, 2024

چیئرمین سینیٹ نے مشرف کے سیاسی کردار ادا کرنے کی مخالفت کر دی

چیئرمین سینیٹ نے مشرف کے سیاسی کردار ادا کرنے کی مخالفت کر دی
November 15, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی پرویز مشرف کے پاکستان آ کر سیاست میں کردار ادا کرنے کے سخت مخالف۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ مشرف پر آرٹیکل چھ کا مقدمہ ہے۔ اس نے ملک تباہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف کے پاکستانی سیاست میں کردار کی مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا سابق صدر پر آرٹیکل سکس کا مقدمہ چل رہا ہے۔ مشرف نے اپنی پالیسیوں سے ملک تباہ کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا جہانگیر بدر نے ہمیشہ اصولی سیاست کی۔ آمروں کے سامنے کبھی نہیں جھکے۔ اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ وہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کو لے کر چلے۔