Thursday, October 6, 2022

چوہدری شجاعت حسین مقابلہ مسلم لیگ ق کے صدر منتخب

چوہدری شجاعت حسین مقابلہ مسلم لیگ ق کے صدر منتخب
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ ق کے مرکزی انٹرا پارٹی الیکشن ہوگئے جبکہ  چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئےہیں دوسری طرف  پرویز الہی  نے حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی  کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں کہ افواج پاکستان کو سوچی سمجهی سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ق لیگ کے مرکزی انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت کو بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ جنرل کونسل نے تمام اختیارات چوہدری شجاعت حسین کو دیدیے۔ پارٹی انتخابات 3 سال کی بجائے 4 سال بعد منعقد کرنے کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔ اس موقع پر خطاب میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو سوچی سمجهی سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز نہیں مانے اب معاملہ کسی اور جگہ جا چکا ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپوزیشن کا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ تمام اپوزیشن کو عمران خان کا ساتھ دینا چاہیئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سی پیک منصوبہ اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق مکمل کیا جائے اور مغربی روٹ پر فوری کام شروع کیا جائے.