Thursday, May 2, 2024

وزیرداخلہ کا پرامن یوم عاشور پر تمام سکیورٹی ایجنسیز کو خراج تحسین

وزیرداخلہ کا پرامن یوم عاشور پر تمام سکیورٹی ایجنسیز کو خراج تحسین
October 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پُرامن یوم عاشور پر کا تمام سکیورٹی ایجنسیزکوخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیرِداخلہ چودھری نثار علی خان نے تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی اور تمام صوبوں کی پولیس نے محرم الحرام کے تمام دنوں میں انتہائی اعلیٰ معیار کی سکیورٹی فراہم کی۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ خطرات کے باوجود پاکستان کے طول و عرض میں پُرامن ماحول کے انعقاد پر سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ ساتھ اہلِ تشیع اوردیگر مکاتبِ فکر کے تعاون کے بھی مشکور ہیں۔