Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم سے چودھری نثار کی ملاقات ، انگریزی اخبارکی متنازعہ خبر کی ابتدائی رپورٹ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چودھری نثار کی ملاقات ، انگریزی اخبارکی متنازعہ خبر کی ابتدائی رپورٹ پر تبادلہ خیال
October 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار میں اہم ملاقات،،انگریزی اخبار کی متنازع خبر کی ابتدائی رپورٹ پرتبادلہ خیال دونوں رہنماؤں کا معاملے کے تہہ تک جانے پر اتفاق ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہےملاقات میں ملکی داخلی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دنوں رہنماؤں کے درمیان انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ نے خبر سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا وزیر اعطم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خبر لیک کرنے کی تہہ تک جایا جائے گا تاکہ اداروں کے درمیان پیدا ہونے والے ابہام کو دور کیا جاسکے۔