Monday, October 3, 2022

سیاست کے دو چودھری پھر ایکدوسرے کے سامنے آگئے

سیاست کے دو چودھری پھر ایکدوسرے کے سامنے آگئے
اسلام آباد(92نیوز)سیاست کے دو  چودھریوں میں پھر  ٹھن   گئی  ہے وفاقی  وزیر داخلہ چودھری  نثار علی خان  کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن  کس منہ  سے دوسروں پرالزام  لگاتے ہیں  پیپلز پارٹی کے رہنما نے سکھوں کی فہرست بھارت کو دینے کا الزام آج  تک نہیں جھٹلایا۔ تفصیلات کےمطابق موجودہ اورسابق وزیر داخلہ ایک  بار  پھر آمنے سامنے آ گئے چودھری نثار علی خان  کے ترجمان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردارپرنظرڈالنی چاہیے وہ بھارت کو سکھوں کی فہرست دینے کا الزام جھٹلا نہیں سکتے اور آج  تک انہوں نے اس کی تسلی بخش وضاحت نہیں دی ۔ ترجمان  وزیر داخلہ کے مطابق اعتزاز احسن آج قوم کوکرپشن کے خلاف لیکچر دے  رہے  ہیں 1989 میں انہوں نےوزیراعظم  بے نظیر  بھٹو  سے  ایل پی  جی کا کوٹا  لیا  تھا ا ور  آج بھی ان کے  گھر کےصوفےاور قالین  پراپرٹی   ٹائیکون کی مرہون منت  ہیں ۔ اعتزاز احسن نے منگل کو  کہا تھا کہ سیاسی  اور عسکری قیادت کے درمیان تناؤ سے متعلق انگریزی اخبار کی  خبر  كے پیچھے پانچ دماغ ہیں جن میں وزیراعظم  نوازشریف کے علاوہ  وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، چودھری  نثار ، پرویز رشید اور اسحاق ڈار  شامل ہیں۔