Thursday, May 2, 2024

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں  یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں  یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر
October 12, 2016
کراچی(92نیوز)شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں  یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی کربلا میں عظیم شہادت پر کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برامد ہوا ،عزادارکربلا کے شہیدوں کی غم میں ماتم کرتے رہے اور نوحے پڑھتے رہے۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نے کی مولانا احمد اقبال رضوی نے ریگل چوک پر نماز ظہرین پڑھائی۔ جلوس نمائش چورنگی, سی بریز, ایمپریس مارکیٹ ,ریگل چوک,تبت سینٹر, ریڈیو پاکستان,بولٹن مارکیٹ,لائٹ ہاؤس سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا  ۔