Thursday, May 2, 2024

اسلام آباد: دسویں محرم کا مرکزی جلوس ختم

اسلام آباد: دسویں محرم کا مرکزی جلوس ختم
October 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس سید مزمل شاہ امام بارگاہ پر ختم ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق یوم عاشور کا مرکزی جلوس اسلام آباد ایف الیون تھری کی  امام بارگاہ سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوا،جلوس میں علم تعزیے،ذوالجناح  کی شبہیں لائی گئیں تھیں ہزاروں سوگواران حسین مرثیے اور نوحے پڑھتے مقررہ راستوں سے گزرے ۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس ۔ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کررکھی تھی ،جلوس کے تمام راستوں کو خارد ار تاروں اور کنٹینر سے سیل کردیا تھا۔ جلوس میں داخلے کے لیے مخصوص راستے بنائے گئے،جلوس کے راستوں میں سبیلوں اور نیاز بھی  سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد بانٹنے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد ماتمی جلوس سید مزمل شاہ  امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔