Saturday, May 18, 2024

ملک میں سیمنٹ کی کھپت معمولی اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی کھپت معمولی اضافہ
October 7, 2016
کراچی(92نیوز)ستمبر 2016میں  ملک بھر میں سیمنٹ کی کھپت میں 3.55فی صد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق مقامی منڈیوں کی طلب میں سست روی نے سیمنٹ کی کھپت میں اضافے کو محدود کر دیا ہے جس کی وجہ سے ستمبر 2016میں سیمنٹ کی ترسیلات میں محض ستمبر2015 کے مقابلے میں 3.55 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب، اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں11.79فی صد کا اضافہ ہوا۔ مقامی اضافے میں سست روی زیادہ تر عیدالاضحی کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گزشتہ 15 ماہ سے زائد عرصے میں برآمدات مقامی ترسیلات سے زیادہ رہیں۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ستمبر 2016 میں سیمنٹ کی مقامی ترسیلات2فی صد اضافے کے ساتھ 2.536 ملین ٹن رہی جب کہ اسی عرصے کے دوران برآمدات ستمبر 2015 کی نسبت 11.79فی صد اضافے کے ساتھ 0.523ملین ٹن رہیں۔ ستمبر میں سیمنٹ کی کل ترسیلات3.55فی صد اضافے کے ساتھ3.059ملین ٹن رہی۔