Wednesday, April 24, 2024

شربت بی بی کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر تین افسران کے خلاف مقدمہ درج

شربت بی بی کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر تین افسران کے خلاف مقدمہ درج
October 21, 2016
پشاور(92نیوز)ٌسبز آنکھوں کے باعث عالمی سطح پر شہرت پانے والی افغان خاتون شربت بی بی آج بھی خبروں میں ان ہے۔ افغانستان سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والی شربت بی بی کو پورا عالم جانتا تھا لیکن نہ پہچانا تو صرف " نادرا"  والوں نے شربت بی بی کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے تین افسران کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق سرخ دوپٹے میں لپٹے سبزآنکھوں والا یہ چہرہ افغان خاتون شربت بی بی کا ہے افغانستان سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والی شربت بی بی کو اس وقت عالمی سطح پر شہرت ملی جب 1985 میں ناصر باغ پشاور کے افغان مہاجرکیمپ میں بنائی گئی تصویر بین الاقوامی میگزین کے صفحہ اول پرچھپی میگزین میں تصویر شائع ہونے پر شربت بی بی کو تیسری دنیا کی مونا لیزا قرار دیا گیا۔ افغان خاتون کو پوری دنیا نے پہچان لیا لیکن پاکستان کے اہم ادارے " نادرا" افسران نے نہ پہچانا اور اسے 2014 میں پاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیا اس کیس میں تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے تین ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کے افسران پلوشہ آٖفریدی،محسن احسان اورعماد خان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تینوں افسران روپوش ہیں۔