Friday, April 19, 2024

ماریا شراپوا پر عائد پابندی میں کمی کردی  

ماریا شراپوا پر عائد پابندی میں کمی کردی  
October 4, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)ماریا شراپوا کے پرستار خوش ہو جائیں۔ روسی گولڈن گرل پر ڈوپنگ کے باعث عائد پابندی میں کمی کر دی گئی۔ آئندہ سال فرنچ اوپن میں حصہ لے سکیں گی۔ تفصیلات کےمطابق کھیلوں کی ثالثی عدالت نے  روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا پر عائد پابندی میں کمی کر دی ہے۔ گولڈن گرل پر عائد پابندی دو سال سے کم ہو کر پندرہ ماہ رہ گئی ہے۔ پابندی میں کمی کے نتیجے میں شراپوا آئندہ سال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت  کے قابل ہو سکیں گی۔ ماریا شرا پوا پر یہ پابندی رواں سال آسٹریلین اوپن کے دوران عائد کی گئی تھی۔ سابق عالمی نمبر ون ٹینس سٹار پر الزام تھا کہ انہوں نے کارکردگی بڑھانے کے لیے ممنوعہ ادویہ استعمال کی تھیں۔ شراپوا نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے  پابندی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کر رکھی تھی۔