Sunday, May 5, 2024

کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کر گئی

کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کر گئی
November 9, 2016
مونٹریال (ویب ڈیسک) حکومت کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خبریں سامنے آتے ہی کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کر گئی۔ میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں ریاست مشی گن‘ اوہائیو‘ ورجینیا اور فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے بعد کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ پر گوگل سرچ ٹریفکنگ میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ خیال رہے کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن کی امیگریشن کے سخت مخالف ہیں۔