Saturday, April 27, 2024

افریقی ملک کیمرون میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی‘ 55 افراد ہلاک

افریقی ملک کیمرون میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی‘ 55 افراد ہلاک
October 22, 2016
یااندے (ویب ڈیسک) افریقی ملک کیمرون میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثے میں پچپن افراد ہلاک جبکہ درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کیمرون میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث پچپن افراد جان سے گئے جبکہ درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثہ ایساکا ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ٹرین کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ کیمرون کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرین میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کی وجہ سے ٹرین حادثے کا شکار ہوئی۔ ٹرین دارالحکومت یااندے سے ڈووالا شہر جا رہی تھی۔