Friday, March 29, 2024

فیصل آباد : کیبل آپریٹرزکی کشمیری عوام اور پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

فیصل آباد : کیبل آپریٹرزکی کشمیری عوام اور پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
October 1, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام اور پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی کیبل آپریٹرز نے بھارتی ڈراموں اور اداکاروں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے ہریانوالہ چوک میں کشمیری عوام اور پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھائے پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے اور غصہ اتارنے کی خاطربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو جوتوں کا ہار پہنا کر اسے نظر آتش کر دیا۔