Monday, May 6, 2024

ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف ملک بھر میں کیبل آپریٹرز کا احتجاج

ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف ملک بھر میں کیبل آپریٹرز کا احتجاج
November 12, 2016
لاہور(92نیوز)ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف ملک بھر کے کیبل آپریٹرز سراپا احتجاج  ہیں  مختلف شہروں میں کہیں احتجاجی مظاہرے ہوئے تو کہیں پریس کانفرنسوں میں کیبل آپریٹرز نے حکومت سے ڈیجیٹل پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کیبل آپریٹرز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پالیسی واضح نہ ہونے کی وجہ سے وہ انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ لاہور میں کیبل میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے اپنی ڈیجیٹل پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر علی رضا خان نے صوبہ بھر میں ڈش ٹی وی، سی لائنز سمیت دیگر غیرقانونی سروسز فراہم کرنے والوں کےخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔