Sunday, April 28, 2024

ڈی ٹی ایچ کی نیلامی‘ کیبل آپریٹرز کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

ڈی ٹی ایچ کی نیلامی‘ کیبل آپریٹرز کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
November 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) کیبل آپریٹرز ایسوی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کے لائسنس کی نیلامی کو پانچ سال کے لیے مو¿خر کیا جائے۔ ڈش اور غیرقانونی آلات پر پابندی کو فوری یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا ہے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے ذریعے معاشی قتل بند نہ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوی ایشن نے پیمرا ہیڈ کوارٹر کے باہر ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور پیمرا کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوی ایشن خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا کی جانب سے ہم پر بھارت کیلئے کام کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ ہم نے بھارتی چینل کا بائیکا ٹ کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ خالد آرائیں کہتے ہیں کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو پانچ سال کیلئے موخر کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ ہم نے اربوں کی سرمایہ کاری کی جسے ڈبونے کی کوشش کی جاری ہے۔ کیبل آپریٹرز ایسوی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم نے 2007ءمیں بھارتی ڈی ٹی ایچ کے خلاف احتجاج کیا پھر ہم پر بھارت کیلئے کام کرنے کاالزام لگانا مناسب نہیں۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔