Saturday, May 18, 2024

ڈی ٹی ایچ کی وجہ سے کیبل آپریٹرز مشکلات کا شکار ہیں : رانا ایوب

ڈی ٹی ایچ کی وجہ سے کیبل آپریٹرز مشکلات کا شکار ہیں : رانا ایوب
November 8, 2016
ملتان(92نیوز)کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی وجہ سے کیبل آپریٹرز مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اگر حکومت نے ڈی ٹی ایچ کی بولی نا روکی تو ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ تفصیلا تکےمطابق  ملتان پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ایوب سمیت د یگرکیبل آپریٹرز  کا کہنا تھا کہ لوگ ڈی ٹی ایچ خرید رہے ہیں ، جس سے بھارت کو فائدہ ہو رہا ہے آج کیبل آپریٹرزکو معلوم نہیں کہ ڈی ٹی ایچ پر چلانا کیا ہے موجودہ دور میں پیمرا کیبل آپریٹرز کو اس مقام پر لے آیا ہے کہ  وە کیبل چلانے کے قابل ہی  نہیں رہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ کیبل آپریٹرز کا معاشی قتل بند کیا جائے اور ڈی ٹی ایچ کو  پالیسی واضح ہونے تک لائسنس نہ دیا جائے۔