Saturday, July 27, 2024

ڈی ٹی ایچ کو دو سال کیلئے مؤخر کیاجائے : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

ڈی ٹی ایچ کو دو سال کیلئے مؤخر کیاجائے : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن
November 14, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پیمرا ابصار عالم کیبل آپریٹر ز کو بلا کر خود اجلاس چھوڑ کر چلے گئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پیمرا  حکام کے رویے کےخلاف احتجاج کیا  اور نعرے لگائے۔ کہتے ہیں پیمرا پیسہ بنارہا ہے پاکستانی ڈی ٹی ا یچ معاشی قتل ہے مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال اور دھرنے دینگے، ڈی ٹی ایچ کو دو سال کیلئے مؤخر کیاجائے ۔ تفصیلات کےمطابق کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کاکہنا تھا کہ ہم بھارتی ڈی ٹی ایچ اور چینلز کےخلاف ہیں اچانک سے ڈی ٹی ایچ پالیسی لائی گئی پیمرا نے ہمارے مطالبات کو نہیں مانا۔ چیئرمین کا رویہ تلخ تھا کہتے ہیں اربوں کی سرمایہ کاری پر شبخون مارا جارہا ہے۔ کیبل آپریٹرز کا معاشی قتل بند نہ کیا گیا تو ہڑتالیں ہوں گی اور دھرنے بھی دینگے۔ خالد آرائیں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو نوازنے کے لئے ڈی ٹی ایچ لائسنس دئے جارہے ہیں جو لوگ 8 سال سے ڈی ٹی ایچ بیچ رہے تھے ان میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کےخلاف نہیں لیکن اسے 2سال کےلئے موخر کیا جائے۔ اس موقع پرچیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیمرا کے کریک ڈاون سے بھارتی ڈی ٹی ایچ کم نہیں ہوا بڑھا ہے۔ صارفین بھارتی ڈی ٹی ایچ کی حوصلہ شکنی کریں۔