Friday, April 26, 2024

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے تمام بھارتی چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے تمام بھارتی چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا
October 3, 2016
کراچی (92نیوز) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے تمام بھارتی چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئر مین خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ریلی سی ویو سے شروع ہوئی۔ بھارتی وزیراعظم کی تصویریں اور پتلے نذرآتش کیے گئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ پاکستان کے کیبل آپریٹرز پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے تمام بھارتی چینل بند کرنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین کیبل میڈیا گروپ غفران مجتبیٰ نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوئی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچی تو کیبل آپریٹرز نے ایک بار پھر مودی سرکار کو خوب للکارا اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔