Thursday, May 2, 2024

چالیس ارب کی ادائیگی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا

چالیس ارب  کی ادائیگی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا
October 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چالیس ارب روپے کےواجبات کی ادائیگی کے لیے پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا  ۔ پی آئی اے کو چالیس ارب روپے پارکنگ ، فلائنگ  ، لینڈنگ اور سیکیورٹی کی مد میں ادا کرنے ہیں  ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 40 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے لئے پی آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا  ۔ نوٹس کے مطابق پی آئی اے پر ہاوسنگ ، بجلی ، دفاتر، طیاروں کی پارکنگ ، لینڈنگ ، اور سیکیوریٹی کی مد میں 40 ارب روپے واجب الا دا ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 40 ارب روپے ادا نہ کئے تو اتھارٹی کو بڑے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ ے گا ۔قومی ایئرلائن سول ایوی ایشن کے چالیس ارب روپے کی مقروض ۔