لاہور (92 نیوز) - کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور انارکلی دھماکے کے دو مرکزی ملزم گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ثناء اللہ اور عبدالرازق شا مل ہیں۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کو جديد ٹيکنالوجی کي مدد سے گرفتار کيا گيا۔
گرفتار دہشت گرد ساتھيوں کے ہمراہ مزيد تخريب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔