Tuesday, May 7, 2024

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں خفیہ اطلاعات پر 29 آپریشنز،31 مشتبہ افراد گرفتار

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں خفیہ اطلاعات پر 29 آپریشنز،31 مشتبہ افراد گرفتار
May 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں خفیہ اطلاعات پر 29 آپریشنز کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا، جس میں احسان اللہ، افتخار خان اور وجاہت عباس شامل ہیں۔

دہشت گرد محبت حسین،اورنگزیب خان،توقیر حسین زاہد عباس اور ملک زاہد حسین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔