Friday, April 26, 2024

سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تھانہ ہوید کے علاقہ زندی فلک شیر میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تھانہ ہوید کے علاقہ زندی فلک شیر میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
April 10, 2022 ویب ڈیسک

بنوں (92 نیوز) - سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تھانہ ہوید کے علاقہ زندی فلک شیر میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں 5 دہشتگردوں کو مار دیا گیا۔ پانچوں دہشت گرد ایک کارروائی کے دورن مارے گئے۔ اس کارروائی میں 70 موٹر سائیکلیں، ایک بم، 3 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی نے یہ کارروائی بنوں کے علاقہ زندی فلک شیر میں کی گئی۔ مارے گئے  دہشتگرد بم دھماکوں، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے۔