Friday, April 26, 2024

بی زیڈ یو کے وائس چانسلر سے مذاکرات کے بعد طلبا کا احتجاج ختم

بی زیڈ یو کے وائس چانسلر سے مذاکرات کے بعد طلبا کا احتجاج ختم
November 2, 2016
لاہور(92نیوز)لاہورمیں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا اور وائس چانسلر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو  نے پر مظاہرین  نے احتجاج ختم کردیا ۔انتظامیہ  نےیونیورسٹی کےآئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں ڈگریوں کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ تفصیلات کےمطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے چار ہزار سے زائد  طلبہ و طالبات  دو دن تک ڈگریوں کے معاملے پر کینال روڈ پر سراپا احتجاج بنے رہے ، طلبا کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کے حصول کے لیے دو سال سے در بدر پھر رہےہیں ۔  وائس چانسلر بی زیڈ یو امین  طاہر  اورسی سی پی اوامین وینس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ وائس چانسلر کی جانب سے طلباکو یقین دھانی کرائی گئی کہ ائندہ سنڈییکٹ کے اجلاس میں  مسئلے کے حل کے لئے دو آپشنز پر غور کیا جائے گا ۔ احتجاج کے باعث   کینال روڈ،ظہور الہی روڈ،برکت مارکیٹ،وحدت روڈ،مسلم ٹائون  سمیت ملحقہ سڑکوں پر  بدترین ٹریفک جام  نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔ طلباکا کہنا کہ لاکھوں روپے یونیورسٹی کو ادا کرنے کے باوجود نہ کوئی ڈگری ہے اور نہ ہی نوکری ۔اگریقین دہانی پرعمل نہ کیاگیاتوسڑکوں پرآسکتے ہیں۔