Saturday, May 4, 2024

بزنس پلان صرف سعودی عرب اور چین پیسے دیں اور ہم دن گزاریں، فواد چودھری

بزنس پلان صرف سعودی عرب اور چین پیسے دیں اور ہم دن گزاریں، فواد چودھری
January 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کہتے ہیں حکومت کا شاندار بزنس پلان صرف یہ ہے کہ چند ماہ کیلئے سعودی عرب اور چین پیسے دیں اور ہم دن گزاریں۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ کیسے نااہل اور نکمے لوگ پاکستان ہر مسلط کر دئیے گئے ہیں۔ مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

‏آج کل چار سُو مایوسی چھائی ہوئی ہے، اسد عمر

ادھر رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کہتے ہیں ‏آج کل چاروں طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے، لیکن جیسا بابا بلھے شاہ نے کہا ہے " چڑھدے سورج ڈھلدے ویکھے، بجھے دیوے بلدے ویکھے"، اللہ کی ذات بجھا ہوا دیا بھی روشن کر سکتی ہے، انشاء اللہ یہ ملک ان مشکلات سے نکلے گا اور پھلے پھولے گا۔