Thursday, April 25, 2024

بیٹے کی پیدائش کی خواہش میں جہالت، جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دیا

بیٹے کی پیدائش کی خواہش میں جہالت، جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دیا
February 8, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) بیٹے کی پیدائش کی خواہش میں جہالت کی انتہا ہو گئی۔ پشاور میں جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق زخمی خاتون کو علاج کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں سرجری کے ذریعے کیل کو سر سے نکال دیا گیا۔

ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق خاتون حاملہ تھی اور علاج کے بعد اسے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاتون اور مبینہ طور پر ملوث عامل  کا سراغ لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ خاتون تک پہنچنے کے لئے پولیس نے ایل آر ایچ سے ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔