Thursday, April 25, 2024

بیروت، شہری نے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کیلئے عملے کو یرغمال بنا لیا

بیروت، شہری نے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کیلئے عملے کو یرغمال بنا لیا
August 12, 2022 ویب ڈیسک

بیروت (92 نیوز) - لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہری نے غیرملکی کرنسی کے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کیلئے بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 42 سالہ بسام الشیخ حسین بیروت کے فیڈرل بینک میں شاٹ گن اور پٹرول کے کنستر کے ساتھ دا خل ہوا۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر اسے اپنی رقم نکالنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ خود کو آگ لگا لے گا۔

گھنٹوں کی بات چیت کے بعد حسین نے بینک کی جانب سے اپنی بچت کا کچھ حصہ وصول کرنے کی پیشکش قبول کر لی۔ اس کے بعد اس نے اپنے یرغمالیوں کو رہا کر دیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔