Saturday, May 18, 2024

بیرونی سازش کی تصدیق کا واحد راستہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے، فواد چودھری

بیرونی سازش کی تصدیق کا واحد راستہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے، فواد چودھری
April 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہو گئی، بیرونی سازش کی تصدیق کا واحد راستہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے جمعرات کو دوران پریس کانفرنس خط کے حوالے سے ہم کہہ رہے ہیں چیف جسٹس کو کمیشن بنانا چاہئے، تحقیقات ہونی چاہئے۔

اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا بہت احترام ہے، تمام لوگ جو پاک فوج کے خلاف مہم چلائیں گے تو یہ جان لیں کہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

فواد چودھری نے شہاز شریف کا وزارت عظمیٰ پر ہونا سکیورٹی رسک قرار دیا۔ کہا کہ شہباز شریف کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے  کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کے 30 روز میں فیصلے کے حکم کو قابل تحسین کہا، بولے پیپلز پارٹی، نون لیگ کی فارن فنڈنگ کا فیصلہ بھی تحریک انصاف کے ساتھ کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تمام ارکان جنہوں نے استعفی دیا سلام پیش کرتے ہیں، جلد یہ لوگ دوبارہ آئیں گے۔ ن لیگ کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت آگے بڑھنے کو تیار نہیں، نااہل حکومت معیشت کو تباہ کررہی ہے، کوئی بھوکا نہ سوئے کا پروگرام بند کیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے منحرف ارکان کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ نور عالم گلے میں تختی پہن کر نکلا کریں جس پر لکھا ہو ’’ مجھے کوئی لوٹا نہ کہے۔ ‘‘ پاکستان میں سیاسی بحران کا واحد حل جلدازجلد الیکشن ہے۔