کراچی (92 نیوز) - بیرونی قرض کی ادائیگی، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بارہ کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی۔
پاکستان کے پاس تیرہ ارب بارہ کروڑ سٹرسٹھ لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ رہ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر پندرہ کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس سات ارب اٹھہتر کروڑ ڈالر کا زر مبادلہ موجود ہے، کمرشل بینکوں کے ذخائرتین کروڑ ڈالر بڑھ کر پانچ ارب چونتیس کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر ہوگئے۔