Wednesday, April 24, 2024

بینکوں اور مارکیٹ میں موجود زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہونا شروع

بینکوں اور مارکیٹ میں موجود زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہونا شروع
June 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بینکوں اور مارکیٹ میں موجود زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف، سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے فارن کرنسی سہولت کے پیکیج ملنے سے مزید بہتری کی امید ہے۔ 25 جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 10 جون کی شام 14 ارب 94 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے صورتحال مزید بہتر ہوئی۔ 22 مئی کو ذخائر 16 ارب 37 کروڑ 57 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔ امپورٹ ڈیمانڈ اور منافع خوروں کی سرگرمی نے 15 جون تک زر مبادلہ ذخائر پر پریشر ڈالا۔