Sunday, September 8, 2024

بیجنگ میں عالمی روبوٹ کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ میں عالمی روبوٹ کانفرنس کا انعقاد
August 18, 2023 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی روبوٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں تقریباً 600 روبوٹ متعارف کرائے گئے ہیں، قابل ذکر روبوٹس میں ایک پینٹر روبوٹ ہے، پینٹر روبوٹ سیدقیان پہلے تصویر کھینچتا ہے اور پھر تقریباً پانچ منٹ میں پورٹریٹ پینٹ کرتا ہے۔ کانفرنس میں روبوٹ نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

خطرناک کام انجام دینے والے روبوٹس کتے اب پالتو جانوروں کی جگہ لے رہے ہیں۔عالمی روبوٹ کانفرنس، جس میں 140 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں، 22 اگست تک ٹیکنالوجی اور روبوٹ کے شوقین افراد کی میزبانی کرے گی۔