Friday, May 17, 2024

بھارت میں اقلیتوں کو ہندوتوا گروپ کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے، وزیراعظم

بھارت میں اقلیتوں کو ہندوتوا گروپ کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے، وزیراعظم
January 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ بی جے پی کے انتہا پسند نظریے کے تحت بھارت میں اقلیتوں کو ہندوتوا گروپ کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ دسمبر میں ہندوتوا شدت پسندوں کے ایک اجتماع میں بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام کیلئے دی جانے والی کال پر مودی سرکار کی پیہم خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ آیا جی جے پی کی حکومت اس پکار کی حامی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا انتہا پسندانہ ایجنڈا خطے کے امن کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ وقت کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔