Thursday, April 18, 2024

بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاج

بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاج
June 12, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاج اور مظاہرے کیئے گئے۔

بھارت میں حکومتی رہنما نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے گستا خانہ بیان نے بھارت میں آگ لگا دی۔ متعدد بھارتی ریاستوں میں پرتشددمظاہرے جاری ہیں۔

پورے بھارت میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ بھارتی مسلمان بی جے پی کے گستاخ رہنماؤں کی گرفتاری اور انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 بھارتی پولیس کسی بھی صورت مسلمانوں کے احتجاج کو کچلنے کے درپے ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ  کی جبکہ سیکڑوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد پر پولیس کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ادھر بنگلہ دیش میں بھی  لاکھوں مسلمان سڑکوں پر آ گئے اور بی جے پی قیادت کے گستاخانہ بیانات کے خلاف  احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج  کے دوران بنگلہ دیشی افراد نے بھارتی حکومت اور بی جے پی کی اسلام اور مسلمان دشمنی کے خلاف شدید جذبات کا اظہار کیا ۔