اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بی جے پی لیڈرز کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا گستاخانہ بیانات پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کی درخواست کی ہے۔ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا گیا ہے جس پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ آقا کریمﷺ سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریمﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔