Monday, May 6, 2024

بھارت: پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی کے بعد ملک بھر میں کاروبارٹھپ ہوگئے

بھارت: پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی کے بعد ملک بھر میں کاروبارٹھپ ہوگئے
November 12, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)پانچ سو اور  ایک ہزار کے  نوٹوں پر پابندی کے بعد بھارت میں بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی  کاروبار بند اور افواہوں کا بازار گرم ہے  کئی  مقامات پر دکانداروں کو صرف اس بات پر لوٹ لیا گیا کہ وہ پرانے نوٹ نہیں  لے رہے تھے۔ تفصیلات کےمطابق پانچ سو  اور  ایک ہزار کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کے معاملے نے بھارت میں بحران کی سی کیفیت پیدا کردی  بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی  لمبی قطاریں لگ گئیں گویا کہ لوگ شدید کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کو کئی مقامات پر بے قابو ہجوم کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کی مدد لینا پڑ ی لوگ سب کام چھوڑ چھاڑ کر صبح سویرے بینکوں کے باہر پہنچ جاتے ہیں ، پورے ملک میں کاروبار ٹھپ ہوگیا۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں چترپور میں پانچ سو اور ہزار کے پرانےکرنسی نوٹوں کے  ذریعے سودا سلف نہ دینے پر  خوب ہنگامہ ہوا گاہکوں کے ایک ہجوم  نے پرانے کرنسی نوٹ لینے سے انکار پر دکاندار کا  سامان لوٹ لیا ۔