Thursday, April 25, 2024

پشاور: تین خواتین کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

پشاور: تین خواتین کی جلی ہوئی لاشیں برآمد
October 17, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور کے علاقے تہکال سے 3 خواتین کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں لاشوں کی شناخت معمہ بنا ہوا ہے تاہم پولیس کے بقول تینوں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق تہکال کے علاقے میں تین خواتین کو جلا کر قتل کیا گیا، لاشیں جھلسنے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے بقول تینوں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔ خواتین کو جلانے کا واقعہ علی الصبح پیش آیا، علاقہ مکینوں نے نماز فجر کے وقت کھیتوں میں لاشوں کو جلتے ہوئے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔  مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جلائی جانے والی خواتین کا تعلق ان کے علاقے سے نہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو کہیں اور جلا کر لاشیں تہکال لائی گئیں۔