Tuesday, April 23, 2024

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 19 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکا ہے : آئی ایم ایف

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 19 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکا ہے : آئی ایم ایف
October 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایم ایف کی سربراہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کھری کھری سنا دیں۔ کہتی ہیں کرپشن کے تاثر کی وجہ سے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے اور غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے۔ کرپشن میں پاکستان کا 117واں نمبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام ابھرتی ہوئی معیشتوں سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا لیگارڈ نے کہا کہ کرپشن کا تاثر حقیقت سے زیادہ طاقتور ہے۔ کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تشخص خراب ہو رہا ہے۔ کرپشن بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ آئی ایم ایف سربراہ نے کہا پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 19 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ قرضوں پر سود کی ادائیگی ملکی ترقیاتی بجٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ کرسٹینا لیگارڈ نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات چار گنا کم ہیں۔ پاکستان اپنی صلاحیت سے نصف ٹیکس محصولات کرتا ہے جب کہ سرکاری اداروں کے نقصانات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے دوتہائی زیادہ ہیں۔