Friday, April 26, 2024

بطور وزیرداخلہ تصدیق کرتا ہوں کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، رانا ثنا

بطور وزیرداخلہ تصدیق کرتا ہوں کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، رانا ثنا
August 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا بطور وزیرداخلہ تصدیق کرتا ہوں کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے شہباز گل کی ایک اور ویڈیو چلا دی، ویڈیو میں شہباز گل پانی منگوا رہے ہیں اور نیبولایئزر کیلئے کہتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے شہباز گل پر تشدد کی تردید کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے انتظامیہ افسران کو دھمکی دی، عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ ریاستی اداروں کے خلاف بیان پر پی ٹی آئی کو اڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا قوم سے جھوٹ بولنے پر عمران خان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔