Saturday, April 20, 2024

بتائیں اکتوبر تک الیکشن ملتوی کرنے کا ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟ عمران خان

بتائیں اکتوبر تک الیکشن ملتوی کرنے کا ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟ عمران خان
March 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بتائیں اکتوبر تک الیکشن ملتوی کرنے کا ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟

مینارپاکستان جلسے میں بلٹ پروف کیبن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب میرے ہاتھ باندھنا نہیں، ہم تصادم نہیں، انتخابات چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت شکست سے خوفزدہ ہے، انکے پاس صرف مجھے باہر رکھنے کا پروگرام ہے، میرے خلاف کیسز کی تعداد 150 ہونے والی ہے، کیا قوم مانے گی کہ عمران خان دہشت گرد ہے، آخری گیند تک لڑوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت شکست سے خوفزدہ ہے، ہم تصادم نہیں الیکشن چاہتے ہیں، مینار پاکستان میں جلسہ فیل کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا گیا، ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو اٹھالیا گیا، 8 مارچ کوانتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تو ہمارے لوگوں پر شیلنگ کی گئی، 25 مئی کو ہم نے مارچ کیا تو گھروں میں گھس کر لوگوں کو اٹھالیا گیا، میرے خلاف دہشت گردی کے 40 کیسز سمیت سینچری ہو چکی ہے، اب ڈیڑھ سو پر جا رہا ہوں۔