لاہور (92 نیوز) - قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو بیٹی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اجازت تاحال نہ مل سکی۔
کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حوصلہ افزاء جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف کے معاملے کا فیصلہ 15 مئی تک ہو جائے گا۔ پی سی بی 15 مئی تک پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دے گی۔