اسلام آباد (92 نیوز) - بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بنچ کے روبرو مقرر کرنے کی استدعا بھی کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کسی دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔
جیل میں علیحدگی میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے سامنے مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آرہے ہیں۔ استدعا ہے کہ انہیں کسی اور کو منتقل کیا جائے۔۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کر رہے ہیں، ایسے نہ کریں۔ چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے، جو فیصلے بھی ہیں وہ آپ چیلنج کو سکتے ہیں، اور کیے بھی ہوئے ہیں۔ عدالت کے سامنے بینچ پر اعتراض کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
عدالت نے بشری بی بی کی بنچ تبدیلی کی استدعا پر بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔