Saturday, April 27, 2024

بی ایس ایف نے ایک اور پاکستانی کبوتر گرفتار کر لیا

بی ایس ایف نے ایک اور پاکستانی کبوتر گرفتار کر لیا
October 2, 2016
نئی دہلی (92نیوز)مودی سرکار اب پاکستان کے کبوتروں اور غباروں سے ڈرنے لگی ہےاور آئے روز کسی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت پاکستان سے اڑ کر سرحد پار کرنے والے معصوم پرندوں سے بھی ڈرنے لگی ہے اور ان کو خطرہ ہے کہ کہیں یہ پرندے ان کی جاسوسی کرکے پاکستان کی طرف سے حملہ بھی نہ کرادیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے بامیال سیکٹر سے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کی گردن میں ایک خط لٹکا ہوا تھا ۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ کبوتر کی گردن میں جو خط تھا اس پر لکھا ہے کہ مودی جی ہمیں 1971 والے لوگ سمجھنے کی غلطی نہ کرنا اب ہمارا ہمارا بچہ بھارت کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہے ۔بھارتی حکمران اس کبوتر سے اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ انہوں نے کبوتر کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ۔