اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بریک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کر دی گئی۔
خرم دستگیر بولے اگلے 48 گھنٹے محدود لوڈ شیڈنگ ہو گی، جوہری پلانٹس کو چلانے میں دو سے تین روز لگیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کر رہے ہیں ہیکنگ یا کوئی بیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ تربیلا اور منگلا میں مسئلہ ہونے سے تعطل آیا، پاور پلانٹس کو دوبارہ چلانے کیلئے بجلی کی ضرورت پڑتی ہے، تربیلا پلانٹ چلا کر دیگر پاور پلانٹس کو بجلی دی۔