بری اور بحری افواج کی گوادر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ بری اور بحری افواج کی گوادر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور نیوی کے دستے گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو خوراک کی تقسیم جاری ہے۔
ادھر بلوچستان حکومت نے گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ این ڈی ایم اے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔