Wednesday, April 24, 2024

انڈین فوج کا بارہ مولا سے چینی جھنڈے برآمد کرنے کا نیا ڈرامہ

انڈین فوج کا بارہ مولا سے چینی جھنڈے برآمد کرنے کا نیا ڈرامہ
October 19, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچموں کے بعد اب چین کے جھنڈے بھی سامنے آ گئے۔ بھارتی فورسز کا بارہ مولا میں سرچ آپریشن‘ سات سو گھروں کی تلاشی کے دوران چینی جھنڈے برآمد کرنے کا دعویٰ کر ڈالا۔ 166 کشمیریوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت سے انکار کیا کیا بھارت الزام تراشی پر اتر آیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سات سو گھروں کی تلاشی کے دوران چینی پرچم برآمد ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج، پولیس اور بی ایس ایف کی ٹیم نے سری نگر کے علاقے بارہ مولا میں بارہ گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا اور سات سو گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران مختلف گھروں سے پٹرول بم، غیرقانونی موبائل فونز، پاکستانی اور چینی پرچم ملے۔ سرچ آپریشن کے دوران چوالیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ادھر پولیس نے ایک اور کارروائی میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگا کر مزید ایک سو بائیس کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔