Saturday, May 18, 2024

برطانیہ روایت پرستی سے روایت شکنی کی طرف گامزن، ایک مطلقہ خاتون ملکہ بنے گی

برطانیہ روایت پرستی سے روایت شکنی کی طرف گامزن، ایک مطلقہ خاتون ملکہ بنے گی
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ روایت پرستی سے روایت شکنی کی طرف گامزن ہونے لگا۔ ایک مطلقہ خاتون ملکہ بنے گی۔

پلاٹینم جوبلی پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے اقتدار کے 70 سال پورے ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال کوئین کنسورٹ بنیں۔ کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے، اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

ملکہ کےاعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کر دی ہے۔ ملکہ الزبتھ نے توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔