Friday, March 29, 2024

برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی
March 17, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال پرپابندی لگادی، اس اقدام پر چین کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا۔

برطانیہ کے کابینہ وزیر اولیور ڈاؤڈن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ برطانوی وزیراولیور نے بتایا کہ چینی ایپلی کیشن پر عائد پابندی پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

دوسری جانب چین نے برطانیہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا ہے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سرکاری فونز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔ چینی سفارتخانہ کے مطابق فیصلہ برطانیہ میں متعلقہ کمپنیوں کے معمول کے کاموں میں مداخلت اور برطانیہ کے اپنے مفادات کو ہی نقصان پہنچے گا۔