Tuesday, April 16, 2024

برطانیہ نے سکیورٹی رسک قرار دے کر چینی سکیورٹی کیمروں پر پابندی لگا دی

برطانیہ نے سکیورٹی رسک قرار دے کر چینی سکیورٹی کیمروں پر پابندی لگا دی
November 25, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ نے سکیورٹی رسک قرار دے کر چینی سکیورٹی کیمروں پر پابندی لگا دی۔ سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات پر چینی کیمرے لگانے سے روک دیا گیا۔

برطانوی حکومت نے سرکاری محکموں اور وزارتوں میں چین کے تیار کردہ سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے سے روک دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اولیور ڈؤڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کو درپیش کسی بھی سیکیورٹی رسک کے پیش نظر چینی ساختہ سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے چینی قانون کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے جس کے تحت کمپنیاں نگرانی کے نظام کی انٹیلی جنس بیجنگ کی سیکیورٹی سروسز کے ساتھ شیئر کرنے کی پابند ہیں۔